Wednesday, 21 June 2017

آؤ هم ایکٹنگ کرتے ہیں....

آؤ هم ایکٹنگ کرتے ہیں....

میرے ہم نشیں !
آؤ هم ایکٹنگ کرتے ہیں
پل بھر کے لیے تم ایکٹر بن جاؤ
اور میں ایکٹریس بن جاتی ہوں۔
سنو میرے جان !
اس کا ہدایتکار تمہارے میرے
اور میرے تمہارے
دل❤  کے سوا اور کوئی نہ ہوگا ،
اسکرپٹ کے لیے تمہیں کاغذوں کی ضرورت نہ پڑیگی ، میرے آنکہیں
تمہیں بن پوچھے سب سنا دینگی ،
سنو تو !
آج ایکٹنک کے بہانے
ایک دوسرے سے دل کی سب باتیں ،
وہ جو تمنے ذہن کے بٹووے میں چھپائی ہیں ،
اور جو مینے دبے خیالوں کے پلو سے باندھ رکھی ہیں  ،
وہ بھی سب ایک دوسرے کو کہہ دینگے ،
ہاں مگر یہ بھول نہ جانا
تم پل بھر کے لیے ایکٹر اور
میں کوئی ایکٹریس ہوں ،
سنو ایک بات تو ،
ذرا غور سے سنو ،
تم اپنے سارے شکوے اور ساری شکایتیں بتادینا ،
اور میں بھی ایکٹنگ کرکے
دل کا بوجھ خوب اتاروں گی ،
آج جیء کھول کے ایک دوسرے کو سب کچھ بتاتے ہیں ،
تم کو تو شکایت ہوگی نہ ،
مجھسے کہ
بڑا غصہ کرتی ہوں ،
بڑی آکڑ دکھاتی ہوں ،
کسی کام کی نہیں ہوں ،
نہ بات کرنے کا سلیقہ مجھ میں ،
نہ ہی ٹھنڈا دماغ ،
سنو تو !
ہاں بلکل !
جو سمجھتے ہو سچ ہی  سمجھتے ہو ،
ہاں پر
تم کو تو صرف غصہء  نظر آتا ہے ،
اندر کی چھپی کھانی ،
اور ان کہی باتیں ،
اور میرے غصے کی اصل وجہہ بھی
جاننے کی کوشش کرنا ،
میرے چھوٹی چھوٹی باتوں کو درگذر نہی کرنا ۔
پر اک اور بات  سنو میرے جان  !
ذرا اک وعدہ تو کرلو ،
جب جب تم کو میری یاد آئے ،
پلیز اپنا بہت خیال رکہنا ،
تم جو کہتے ہو
میں تم کو سارا سارا دن
صبح ، شام  ،  دوپہر ، رات
ہر وقت
ہر لمحے
هر پل یاد آتی ہوں ،
تو پہر اب میں مطمئن ہوجاؤں کہ ،
تم اپنا بہت سا خیال رکھوگے ،
ٹھیک سےکھاوگے  پیو گے  ،
نیند بھی پوری پوری کروگے  ،
اور کام کاج کی آڑ میں بھوکے نہیں رہوگے ،
کیونکہ تمہے اتنی جو یاد آتی ہوں ۔
سنو !
میری اس ایکٹنگ سے تھک کر ،
بیزار  ہوکر ،
تنگ آکے
تم ایسے کوئي بات ہرگز نہ کرنا ،
نہ ہی کہہ دینا ،
جس سے مجھے  ماضی کےاندھیروں کا سامنہ ہو ،
اس کے بدلے میں تمہیں زبان دیتی ہوں ،
تمہارے عیب تمہے نا گنواؤں گی ۔
سنو اس ایکٹنگ سے پہلے
ایک گلاس پانی کا رکھ لینا میز پہ ،
جیسے ہم میں سے
اگر کوئی ایک غصہ ہوجائے تو
دوسرا بڑے پیار سے پانی لاکے دے ۔
اگر دونوں ہی غصہ ہوگئے تو ،
پہلے پانی تم ہی پینا ،
کیونکہ تمہارا جھوٹھا پینا ہمیشہ سے ہی ،
بہت پسند جو ہے مجھے .
سنو اسے ایکٹنگ  کو  ایکٹنگ ہی سمجھنا پر ،
پر
پر جہاں تمہے میری لفظوں میں سچائی نظر آجائے
سچائی کے ساتھ اگر تمہے ،
میرے رخسارون په  دو آنکھوں کے راستے ،
(  جو دل کی زبان سمجھی جاتی ہیں) ،
کوئی گرم آنسو کی بوند آتی ہوئی دکھائی دے تو ،
سمجھ جانا ،
میں صرف ایکٹنگ نہیں کر رہی تھی  ،
یہ ایکٹنگ کرنا
اورایکٹریس بننے کا
مجھے کبھی شوق نہ تھا ،
اصل مقصد  تمہے حال دل سے آشنا کرنا تھا ۔  

ماہم سندھی ۔

1 comment: